عمران خان مذاکرات کی میز پر آئیں گے ؟ حکومتی نمائندوں کا اسد قیصر سے رابطہ

459

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مذاکرات کی میز پر آئیں گے یا نہیں تاہم وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سمیت حکومتی نمائندوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے رابطہ کر لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی نمائندوں خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے اسد قیصر کو کہا کہ ہم آپ سے باضابطہ بات چیت کیلئے رابطہ کر رہے ہیں۔

 اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے کے بارے میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کر دیا جس پر اسد عمر نے کہا کہ رابطہ اچھی بات ہے حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دوران سماعت آگاہ کریں۔

تحریک انصاف اور حکومتی رہنماؤں کی ملاقات کب ہو گی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، حکومتی اتحاد نے ابھی تک پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کیلئے دن اور وقت طے نہیں کیا۔