بھارت میں ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا

696

نئی دہلی:بھارت میں ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا،بھارتی ریاست اترپردیش لے ضلع انا کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ اس وقت حیران اور خوف زدہ ہوگیا جب ایک شخص تھیلے میں سانپ لے کر پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق نریندر نامی شخص کی بیوی کسم کو گھر کی صفائی کے دوران سانپ نے کاٹ لیا جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئی،خاتون کو پڑوسیوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر شوہر گھر آیا اور سانپ کو لے کر اسپتال پہنچ گیا جس پر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے سوال کرنے پر کہ وہ سانپ کو لے کر اسپتال کیوں آیا ہے نریندر نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹرز کو اس لیے سانپ دکھانا چاہتا تھا کہ وہ زہر کا اندازہ کریں اور اس کے مطابق بیوی کا علاج کریں۔

سانپ کی ڈسی خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔