اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنمااور سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پی ڈی ایم حکومت کا وزیراعظم ہے، اب آزاد کشمیر میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت بن گئی ہے۔
ان خیالات کااظہار فیصل واوڈا نے جمعرات کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پی ڈی ایم حکومت کا وزیراعظم ہے، اب آزاد کشمیر میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت بن گئی ہے، کہا تھا میں نے پہلے بھی اور پھر آگاہی کیلئے دہرا رہا ہوں کہ پکچر ابھی باقی ہے،ابھی بھی ہوش کر لیں۔
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) April 19, 2023
محمد فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کہا تھا میں نے پہلے بھی اور پھر آگاہی کیلئے دہرا رہا ہوں کہ پکچر ابھی باقی ہے،ابھی بھی ہوش کر لیں۔