وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ 14 جون یا 14 اکتوبر ہوسکتی ہے، سیاسی بحران سیاسی ذرائع سے حل کیا جائے گا، عدالتی ذرائع سے حل کرنے سے بحران بڑھ سکتا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ 14 جون یا 14 اکتوبر ہو سکتی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران سیاسی ذرائع سے حل کریں گے، عدالتی ذرائع سے بحران حل کرنے سے بحران بڑھ سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں عمران خان جیسا سیاستدان بنا، عدالت نے کہا کہ عمران خان کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ غیر قانونی طور پر ہراساں کیا جائے۔ کسی کیس میں گرفتاری غیر قانونی طور پر ہراساں کرنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کان میں جو بھی ڈالتا ہے وہی بولنا شروع کر دیتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہوں اور ٹرائل کا سامنا کریں۔