مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب میں تاخیر کے خلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں دائر درخواست خارج کردی گئی۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نیکی،آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سرسری سماعت کے بعد دائر رٹ خارج کی،ہائی کورٹ کے لارجربینچ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق کی تعریف میں نہیں آتے، ہم اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے،خیال رہے کہ قائدایوان کے انتخاب میں تاخیر پر وکلا نے گزشتہ روز ہائی کورٹ میں رٹ دائرکی تھی۔