حکومتی اتحاد نہ ٹوٹنے پر مخالفین کی نیندیں حرام ہیں، شہباز شریف

541
flood disaster

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی آخری شرط دوست ممالک سے فنانسنگ تھی، آرمی چیف نے اس سلسلے میں بے پناہ کاوشیں کیں جو ناقابلِ بیان ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاملہ آخری مراحل پر ہے، ہم کشتی کو بیچ ساحل میں نہیں چھوڑیں گے بلکہ منجھدار سے لگائیں گے، مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالی کی مدد فتح ضرور آئے گی جس کے بعد ملکی مسائل کم ہوجائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ اپنے آخری مرحلے میں ہے کیونکہ بیرونی فنانسنگ کو پر کرنے کے لیے دوست ممالک سے قرضوں کا حصول مکمل ہوچکا، اب امید ہے کہ آئی ایم ایف 6.5 ڈالر قرض کی قسط جاری کردے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک سال ہوگیا۔