عمران خان کی ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

394

اسلام آباد:ہائیکورٹ میں عمران خان کی ویڈیو لنک پرعدالتوں میں پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ اگر ویڈیو لنک پر تمام تقاضے پورے ہورہے ہیں تو ٹرائل ہو سکتا ہے نا؟فرد جرم میں ملزم نے دستخط کرنا ہوتے ہیں وہ بھی الیکٹرانک ہوسکتے ہیں،ویڈیو لنک کی درخواست منظور ہونے کا فائدہ صرف عمران خان کو نہیں ہوگا۔

اس فیصلے کا فائدہ تو سب کو ہو گا۔ چیف جسٹس عمرفاروق نے کہا کہ اب تو امتحانات بھی آن لائن ہو رہے ہیں میرے بیٹے کا بھی ہوا،ٹیکنالوجی کا جہاں بھی استعمال ہو سکتا ہے ہونا چاہیے، کیس میں فرد جرم بھی عائد ہونا ہوتی ہے کیا وہ بھی ویڈیو لنک پر ہوگی۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوردگل نے کہا کیا کل کسی بیرون ملک موجود ملزم کو بھی یہ سہولت دی جا سکے گی؟دیکھنا ہوگا کیا کسی بیرون ملک موجود ملزم کو اپیل میں بھی یہ سہولت ملے گی؟۔