کن منگ : چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز اور ملیشیا اہلکاروں سمیت 1 ہزار 400 افراد سخت جدوجہد کررہے ہیں۔
بلدیاتی حکام کے مطابق آگ ایننگ شہر کے گاں گوان ژوآنگ میں جمعرات کی سہ پہر لگی تھی۔ آگ بجھانے میں 56 پانی کے ٹرک اور مشینوں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ صوبہ یون نان کے ایک شہر یوشی کے جنگل میں بھی منگل کو آگ لگی تھی جس پر ہفتے کو قابو پالیا گیا تھا۔