عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

543
constitution

لاہور :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے،سابق وزیر اعظم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف 4اپریل کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔