متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی، اسحاق ڈار

358
default

اسلام آباد :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی، یو اے ای حکام نے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا۔

اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے،خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی ہے۔