پاکستان معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے، مریم اورنگزیب

293
400 children

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے،اپریل 2022 میں حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ اپریل 2022 میں ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، سابق حکومت نے جاتے جاتے خزانے کے لئے ناقابل برداشت فیول سبسڈی دی جس کی وجہ سے قوم کو 100 ارب روپے ماہانہ خسارہ برداشت کرنا پڑا، گزشتہ سال ہماری امپورٹس 80 ارب اور برآمدات 31 ارب ڈالرز تھیں۔

انہوں نے کہاکہ   سابقہ حکومت تاریخ کا سب سے بڑا 49 ارب ڈالر تجارتی خسارہ دے کر گئی، سابقہ حکومت 17.5 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دے کر گئی، پی ٹی آئی کے چار سال میں ہر سال ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوتا رہا ۔آج فیڈرل، ٹریڈ اور کرنٹ اکائونٹ خساروں سمیت ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شدید معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے سیلاب کی صورتحال کا مقابلہ کیا، متاثرین کی مدد کی، پی ٹی آئی نے چار سال میں تاریخی 20 ہزار ارب کا قرض واپس کرنے کے لئے اقدامات کئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیا۔ہم غریب خاندانوں کو مفت آٹا دے رہے ہیں تاکہ انہیں مہنگائی سے ریلیف مل سکے ۔