پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں ایک تھانے پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا، تاہم واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے تاہم اُن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن اور اطراف کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانے پر دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔