شنگھائی:چینی محققین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی موسم کی پیش گوئی کا جدید نظام تیار کیا ہے، جس سے عالمی سطح پر درمیانے فاصلے کی موسم کی پیش گوئی 10روزسے آگے بھی کی جاسکے گی۔
ملٹی ماڈل اور ملٹی ٹاسک فینگ وو نامی سسٹم، ڈیپ لرننگ پر مبنی ہے، جو اگلے 10 دنوں کے لیے 30 سیکنڈ میں اعلی درستگی کے ساتھ موسمیاتی پیش گوئی کے نتائج دینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
اگلے 14 دنوں کے لیے ماحولیاتی نظام کی صورتحال کی پیشن گوئی کے لیے موسمیاتی وآب و ہوا کی پیش گوئی میں عالمی سطح پر درمیانے درجے کی پیش گوئی کو اہم خیال کیا جاتا ہے۔
اس کے ایک ڈویلپر،شنگھائی آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کے مطابق روایتی ماڈلز کے مقابلے میں فینگ وو سے پیش گوئی میں غلطی کا مارجن 19.4 فیصد کم اور دوبارہ تجزیہ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر پیش گوئی کی حد 10.75 دنوں تک بڑھائی جاسکتی ہے۔