چین۔لاؤس ریلوے کا سرحد پار مسافر خدمات کا آ غاز کر نے کا اعلان

637

بیجنگ : چین۔لاؤس ریلوے پر 13 اپریل کو سرحد پار مسافر ریل گاڑیوں کا آغاز کیا جائے گا جو چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ اور لاس کے دارالحکومت وین ٹیان کو آپس میں ملائے گی۔

چائنہ  اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جمعرات سے روزانہ ایک مسافر ریل گاڑی کن منگ سے وین ٹیان اور دوسری وین ٹیان سے کن منگ کے لئے چلائی جائے گی۔ ریل گاڑی راستے میں آٹھ اسٹیشنز پر رکے گی اور کل مسافت بشمول کسٹم کلئیرنس میں 10 گھنٹے 30 منٹ لگیں گے۔ چین۔لاؤس ریلوے نے دسمبر 2021 میں آپریشن شروع کیا تھا۔

مسافر ریل گاڑی کی خدمات کن منگ اور موہان کے ساتھ ساتھ وین ٹیان اور بوٹن کو ملانے کے لئے بھی پیش کی گئی ہیں۔ اتوار تک چین۔لاؤس ریلوے پر 1 کروڑ 39 لاکھ 30 ہزار مسافروں نے سفر کیا جبکہ 1 کروڑ 83 لاکھ 80 ہزار ٹن سامان کی نقل و حمل کی گئی۔