اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے، آئین بنانے والوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ قوم آج 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے، ایک ایسی مقدس دستاویز جس نے 50 برس میں کئی طوفانوں کا مقابلہ کیا، آئین کی مقدس دستاویز نے وفاق کو ایک ساتھ تھام رکھا ہے۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین بنانیوالوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ کو قومی زندگی کا مرکز و محور بنایا جائے، آئین کی روشنی میں بنائے گئے رہنما اصول ہمیں آگے کی راہ دکھلاتے ہیں۔