اسلام آباد:جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم لاپتہ افراد کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں لاپتاافراد کے 141نئے مقدمات درج ہوئے جن میں سے 59 نمٹادئیے گئے۔ نمٹائے گئے کیسز میں سے 52 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا جبکہ 7مقدمات جبری گمشدگی کے کیسز نہیں بنتے تھے۔
حکام کے مطابق مارچ میں 47 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے جبکہ 3 کی لاشیں ملیں۔ دو لاپتہ افراد ملک کی مختلف جیلوں میں پائے گئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن کو لاپتہ افراد کے مجموعی چور پر 9 ہزار 534 مقدمات موصول ہوئے،31 مارچ تک لاپتہ افراد کمیشن نے 7105 مقدمات نمٹائے۔
لاپتہ افراد کمیشن کے پاس اس وقت زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2370 ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی لک بھر میں سال 2022 کے دوران آٹھ سو ساٹھ افراد لاپتہ ہوئے۔ ملک میں اب تک لاپتہ افراد کے کل 9 ہزار 133 کیسز ریکارڈ ہو چکے۔