کرکٹ میچ کے دوران ‘نو بال’ کا اشارہ دینے پر امپائر کو قتل کر دیا گیا

288

بھارت  کے علاقے اڈیشہ کے کٹک میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں کرکٹ میچ کی سہولت فراہم کرنے والے ایک امپائر کو جاری کرکٹ میچ کے دوران ‘نو بال’ کا اشارہ دینے پر غصے کی حالت میں ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متوفی جس کی شناخت 22 سالہ لکی راوت کے طور پر کی گئی ہے، کو اسمرتی رنجن راؤت نامی شخص نے ’نو بال‘ کے اشارے پر جھگڑے کے بعد چاقو کے وار سے قتل کر دیا

عینی شاہدین نے بتایا کہ لکی راوت کو کھیت میں تیز دھار چاقو سے وار کیا گیا جس کے بعد کھیت میں موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس دوران متاثرہ کو سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ میچ دو ٹیموں برہما پور اور شنکر پور کے درمیان ایک ٹورنامنٹ تھا،اس واقعہ سے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس فورس تعینات کردی گئی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔