کراچی: رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

387

کراچی: کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں رمضان کے دوران تسلسل کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جس کے مطابق  تھوک سطح پر چینی مزید 6 روپے کلو مہنگی ہوکر 114 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی خوردہ سطح پر چینی 120 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔

رمضان کے 12 روز کے دوران چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ۔یکم رمضان کو چینی ہولسیل مارکیٹ میں 99 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی۔

گنے کی بھر پور فصل اور کرشنگ کے باوجود چینی مہنگی ہورہی ہے جس سے اشارہ ملتا ہے کہ سٹہ بازوں اب  چینی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے رمضان کے لیے کریانہ آئٹمز کے سرکاری نرخ نامہ میں چینی کو شامل نہیں کیا جس کی وجہ سے چینی من مانی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔