عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

341

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے نااہل قرار دینے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی ۔

درخواست شہری محمد جنید نے ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر کی، جس میں عمران خان، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکا ہے، اور الیکشن کمیشن نے عمران خان کو حقائق کو چھپانے پر نااہل قرار دیا۔درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نا اہل کر چکی ہے، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، کیوں کہ نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا۔