بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر انتقال کرگئے

363

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سلیم درانی 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر سلیم درانی افغانستان میں پیدا ہوئے جبکہ ان کی فیملی پاکستان میں مقیم رہی، سلیم درانی نے زندگی کے آخری ایام جام نگر گجرات میں گزارے۔

سلیم درانی بائیں ہاتھ کے ایک جارح مزاج بیٹر اور ایک بہترین سپنر تھے، انہوں نے 29 ٹیسٹ میچز میں 1202 رنز بنائے اور 75 وکٹیں حاصل کیں۔