مردم شماری کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات، وزیراعظم نے 5اپریل کو اجلاس بلالیا

455

اسلام آباد:مردم شماری کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم نے ہم خیال جماعتوں کااجلاس طلب کرلیا۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس 5اپریل کو ہوگا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات واعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے مردم شماری کے جاری عمل پر وفاقی حکومت کو اعتراضات سے آگاہ کیا۔ 

مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہوگا۔