راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تین جسٹس کیخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے ،حکومت کا الیکشن سے فرارہوناعدلیہ پر دبائوڈالنا،غریب کاآٹے کیلئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 8اکتوبرتودورکی بات یہ8جون کادن بھی نہیں دیکھیں گے لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں ان کے ڈالرکی قیمت دگنی ہوگئی ،ٹی وی چینلزپرپابندیاں لگانے سے ساراملک سوشل میڈیاکی طرف چلاجائے گا،اسرائیل، ہندوستان سے تجارت، اثاثوں پردبائوکاجواب دیناہوگا،عدلیہ یاسڑکوں پرعوام میں سے ایک کافیصلہ مانناہوگا۔
8اکتوبرتودورکی بات یہ8جون کادن بھی نہیں دیکھیں گےلوگوں کےپاس مردےکی تدفین کےپیسےنہیں ہیں انکےڈالرکی قیمت دگنی ہوگئی ٹی وی چینلزپرپابندیاں لگانےسےساراملک سوشل میڈیاکیطرف چلاجائےگااسرائیل ہندوستان سےتجارت اثاثوں پردباؤکاجواب دیناہوگاعدلیہ یاسڑکوں پرعوام میں سےایک کافیصلہ مانناہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023
3جسٹس کےخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دےسکتا ہےان ججز نےPTIکےخلاف بھی فیصلے دیےتھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لیے جائیں حکومت کا الیکشن سےفرارہوناعدلیہ پر دباؤڈالناغریب کاآٹےکےلیےجان دینا سب خطرے کی علامت ہیں عدلیہ ریڈ لائن ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023
انہوں نے کہا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اوربیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے،90دن میں پنجاب اورکے پی کے کی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی اورججزکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کا نتیجہ بھی زیرونکلے گا،ملک میں جمہوریت انارکی طرف چلی جائیگی، مسئلہ90روزمیں الیکشن کاہے جو13جماعتوںکے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ تین جسٹس کیخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے ،ان ججز نے پی ٹی آئی کیخلاف بھی فیصلے دیئے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند فیصلے ججز سے لئے جائیں، حکومت کا الیکشن سے فرارہوناعدلیہ پر دبائوڈالنا،غریب کاآٹے کیلئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں عدلیہ ریڈ لائن ہے۔