پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ، نواز شریف کے مشورے پر غور

746

لاہور:برسر اقتدار پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التوا کے معاملے پر سپریم کورٹ کے  3رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فل کورٹ کا مطالبہ تسلیم نہ کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التوا کے حوالے سے سپریم کورٹ کے بینچ اور ملکی سیاستی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی مجوزہ سماعت کے معاملے پر حکومتی تعاون سے مشورے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا۔

زرائع کے مطابق نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے بائیکاٹ کی تجویز دی جسے منظور کرلیا گیا۔

 زرائع سے معلوم ہوا کہ نواز شریف کا کہنا تھا بینچ کے بائیکاٹ کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے، سیاسی قیادت کے اکثریت کے مطالبے کے باوجود فل بینچ کا نہ بننا خاص ایجنڈے کی نشاندہی ہے۔

واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورت حال خصوصاً سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات کے التوا سے متعلق جاری کیس کی سماعت کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔