وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکورکی ملاقات

284

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈار سے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات میں حج پالیسی 2023 پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اللہ کے مہمانوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔