حکومت 35 ارکان اسمبلی کا پیٹریاٹ گروپ بنانے جارہی ہے، شیخ رشید

400

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت35ارکان اسمبلی کاپیٹریاٹ گروپ بنانے جارہی ہے یہ سیاسی خودکشی کے بعداب قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ سیاست نہیں ریاست قربان کرنے لگے ہیں انہوں نے8اکتوبرکوبھی الیکشن نہیں کروانے ۔ملک ڈیفالٹ ہونے جارہاہے حکومت الیکشن سے بھی فرار اورملک چلانے کی صلاحیتوں سے بھی عاری ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ1997نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اورالیکشن بھی کروانے ہوں گے ،جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یادتازہ ہوگی اب اسحاق ڈارمان گیاہے کہ آئی ایم ایف میں تاخیراورسکوک بانڈز بھی روک دیئے ہیں ،رات12بجے قاسم سوری کاسوموٹو ہوتوواہ واہ کرتے ہیں،90دن میں الیکشن کاسوموٹوہوتوآہ آہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہے آئین جیتے گانظریہ ضرورت ذلیل ورسواہوگاآج پھرسپریم کورٹ کابینچ بیٹھے گااورجو آئین کاحلف انہوں نے اٹھایا ہے اس کے مطابق فیصلہ دے گاجو کچھ سپریم کورٹ میں ہورہاہے قوم نے ایسا نہیں سوچا تھاساری قوم چیف جسٹس کے سٹینڈ کیساتھ کھڑی ہے۔