چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر کردی گئیں

451
prosecutor

اسلام آ باد :چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )کی ملازمت کے قواعد وضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دیے گئے۔ وفاقی وزارت قانون وانصاف نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔ وزارت قانون کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دی ہے۔