پی ٹی آئی کا پنجاب ،اسلام آباد کے آئی جیز کیخلاف عالمی سطح پرکیس کرنے کااعلان

671

اسلا م آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اوراسلام آباد کے آئی جیز کے خلاف عالمی سطح پر کیس کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماں شیریں مزاری اور فواد چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت کے خلاف جارحانہ اندازاپناتے ہوئے کہاپاکستان پہلے ہی بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے۔

 یہ حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروائے گی۔فواد چوہدری نے گرفتاریوں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے اور پنجاب اوراسلام آباد کے آئی جیز کے خلاف انٹرنیشنل لیول پر کیس کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور پنجاب اور متعلقہ افسران کے خلاف کیسز کرنے جارہے ہیں انٹرنیشنلی۔ ہم ان کو پرسونا نان گریٹا ڈیکلئیر کروائیں گے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیارکرلیا، ڈوزئیرمیں آڈیو، ویڈیو لیکس، میڈیا پر پابندیاں اورکارکنوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 10 اپریل سے 21 ،مارچ تک حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیار کرلیا ہے۔(انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اس کو ہم نے ڈاکومنٹ کیا۔پی ٹی آئی اور اتحادیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ خان صاحب پر قاتلانہ حملہ ہوا اور جھوٹی ایف آئی آرز ہوئیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے، یہ حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروائے گی۔