کراچی: گورسندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں جانے اور سحری عوام کے ساتھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ نے دوران رمضان شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانے اور سڑک کنارے بیٹھ کر عوام کے ساتھ سحری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران وہ براہ راست عوامی مسائل سے آگاہی بھی حاصل کریں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عید کے بعد گورنر ہاؤس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسز کرائیں گے، لوگ اسٹریٹ کرائم، مہنگائی سے پریشان ہیں، باغات کے مالکان فروٹ مہنگا دے رہے ہیں، میں ان سے بھی بات کروں گا، لوگوں کے مسائل پر میں نے سندھ حکومت کو بھی خط لکھا ہے۔
گورنر سندھ نے کہاکہ لوگ بہت پریشان ہیں گھروں میں پانی تک نہیں آرہا، سندھ حکومت کو دوبارہ خط لکھا ہے۔