بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہرطرف اندھیر نگری ہے، عبدالحق ہاشمی

356
ruling class

کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہرطرف اندھیر نگری ،بدعنوانی ،بدامنی اور قرباء پرور ی کمیشن مافیاکاراج ہے عدل وانصاف کا فقدان،جائز حقوق کے حصول کیلئے مشکلات وپریشانی اور انصاف کے دروازے بند ہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ انصاف وی وی آئی پیز وزراء وسیکورٹی اہلکاروں کے دہلیزپر جبکہ عوام کے حقو ق کیلئے قانونی طریقے سے لڑنے والے ڈھائی سے قید میں ،عدالت میں ان کو ریلیف دینے کے موڈمیں نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ناانصافی ظلم وجبر پر آنکھیں بند کرنے کے حوالے سے حکومت، عدالت سیکورٹی فورسزسب ایک پیچ پرہے عوام کی پریشانی مشکلات میں روزبروزاضافہ ہورہاہے ایسے لوگوں کو قوم پر مسلط کیا گیاہے جس سے خیر کی توقع نہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان  نے کہاکہ جماعت اسلامی گوادر کے رہنما مذاکراتی ٹیم کے رکن مولانا لیاقت بلوچ ودیگر ذمہ داران کی گرفتاری بلاوجہ ،قابل مذمت اور حالات خراب کرنے کی سازش ہے ۔حکومت انتظامیہ سیکورٹی فورسزمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید میں رکھ کر،جماعت اسلامی وحق دو کے دیگرکارکنان کوگرفتار کرکے گوادرکے حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔

عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ عدلیہ دن بدن متنازعہ ،خراب ہوتے کردار کا جائزہ لیں اسے ٹھیک کریں اور جانبداری کی علامات کی وجہ سے عدلیہ کا درجہ دنیا میں سب سے نیچے آگیا ہے ایک طرف ضمانتوں ،رعائیتوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے دوسری طرف اپنے حق کی بات کرنے ،پرامن لوگوں کیلئے قانونی طریقے سے جدوجہد کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔