افغانستان سے شکست:مکی آرتھر نے بھی اہم مشورہ دے دیا

463

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر کا بیان سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مکی آرتھر نے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ گروم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث میں بہت ٹیلنٹ ہے، فرنچائز کرکٹ کے مقابلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر اور ذمہ داریاں مختلف ہیں۔

سابق کوچ کا کہنا تھاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کریں انہیں وقت دیں اور تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیں، اس طرح یہ کرکٹرز بہتر ہوں گے۔