عمران خان کیخلاف درج مقدمات کیلیے لارجر بینچ تشکیل

338
deliberate

لاہور: ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

ہائیکورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے دیگر ممبران میں جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی منظوری دی۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔