صدر مملکت عمران خان کے صرف دانت تبدیل کرسکتے ہیں سیاست نہیں، وفاقی وزیر داخلہ

579

فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہاہے کہ عارف علوی عمران خان کے صرف دانت تبدیل کرسکتے ہیں سیاست تبدیل نہیں کر سکتے، عمران خان جب گرفت میں آئے گاتواس کاسوفٹ ویئرخودبخوددرست ہوجائے گا۔

رانا ثنا کاکہناتھاکہ شہبازگل اوراعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی کے جولوگ چندماہ اورچندہفتے جیل میں رہے اُن کی زبان کولگام آگئی ہے، اُمیدہے عمران خان بھی ایک ہفتہ جیل میں رہنے کے بعداپنی زبان کولگام دے دیں گے کیونکہ اُنہیں جیل میں ذہنی سکون کی سہولت میسرنہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مخالفین کوبے غریت کہنے والاخودغیرت مندنہیں ضرورت مندہے۔ مقدمات میں ثاقب نثارباقیات سے سہولت ملنے کے علاوہ اُن کی کسی جگہ سے ضرورت پوری نہیں ہورہی اس لئے وہ24 گھنٹے  مخالفین کے لئے گھٹیازبان اورعسکری قیادت سے فیضیاب نہ ہونے پرسابق امریکی مدوب زلمے خلیل زادسے مددچاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  اکتوبرتک ہوافضاتبدیل اورفلم سوہراتے جوائی بھی ختم ہوجائے گی، ہمارامقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں صرف مہنگائی سے ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بارغریب عوام کویکمشت20کلوآٹے کے مفت تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں عنقریب پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں بھی زیادہ سے زیادی کمی کی جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی گھی سمیت روزمرہ کی تمام اشیاء میں20سے30فیصدکمی کی گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے چاہاتوملک میں معاشی استحکام بھی آئے گااورسیاسی بھی۔