مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے، وزیراعظم

354
tendencies

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ معاشی،سیاسی اورانتظامی مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے۔

 وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ صرف بیان بازی اورتقاریر ہی کی ہے،قوم ان کی وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی مایوس کن کارگردگی سے متعلق پوچھنے میں حق بجانب ہے۔

شہباز شریف  نے کہاکہ آج کے معاشی،سیاسی اورانتظامی مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کیا تھا جس میں انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔