وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں، شیخ رشید

421
Imran Khan

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں،90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی، حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں تقریبا50فیصد پر پہنچ گئی ،13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا،دنیاکوپاکستان کی فکرہے ہم10کلوآٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کے لیے لگے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں اور ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ،سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پرپڑگیاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہاہے اورکارکنوں کوگھروں سے اٹھایاجارہاہے ۔کل تک (ن) لیگ کے وزراء کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کامقدر ہے ۔