پاکستان کیلیے 2 ارب ڈالر کا چینی سیف ڈپازیٹ قرض رول اوور

419
received

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کر دیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ چین نے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کی واپسی ایک سال کے لیے موخر کی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی امید ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے معاہدے کے لیے بیرونی فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق اسی ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آنے ہیں جبکہ اسی ماہ زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے، پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی تعاون یقینی بنانا ہے۔