آڈیو لیکس معاملہ ،اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے ، رانا ثناء اللہ

382

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے حالات ایسے ہیں کہ اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلے گی، سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

ان خیالات کااظہارانا ثناء اللہ خان نے جمعرات کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ الیکشن کے حوالے سے مختلف آراہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیار حاصل ہے،حکومت اور اداروں کی رہنمائی کرے۔ ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔

 رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھاکہ کورٹ کے حکم پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کے تحت انتخابی عمل شروع کیاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔ جو آڈیو لیک ہوئی،کیا علی ساہی کاکوئی وجود نہیں ہے؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہوا ہے، ان معاملات کی تحقیق ہونی چاہیے۔ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کے بعدبرسراقتدار حکومت کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہو گی، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔ ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔