لاہور: ہائی کورٹ میں زمان پارک میں آپریشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں عمران خان روسٹرم پر آگئے اور آپریشن کی تفصیلات بیان کردیں۔
دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا کہ عمران خان کے ساتھ عدالت میں یہ گارڈز کس کے ہیں ؟ اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک، اگر پرائیویٹ گارڈز ہیں تو باہر جائیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ عمران خان کی ذاتی سکیورٹی ہے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار موجود ہیں۔
دوران سماعت عمران خان نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ آج چھپ کر عدالت آیا ہوں، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی تھیں، میری اہلیہ گھر پر تھیں، گھر کے شیشے توڑے گئے، اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی۔