عمران خان دہشتگردی کررہاہے وہ ایک بزدل لیڈر ہے، طلال چوہدری

401
The May 9 tragedy confessor

فیصل آباد :  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ عام شہریوں کو حفا ظتی ضما نت ملتی ہے چند گھنٹے یا ایک دن کیلئے جبکہ عمران خا ن کو چھ چھ ما ہ کی حفا ظتی ضما نتیں دی جا تی ہے کو ئی پو چھنے والا ہی نہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان مسلسل دہشتگردی کررہاہے وہ ایک بزدل لیڈر ہے، عدالتوں سے بچنے کیلئے ہیلے بہا نے کر کے عورتوں اور کا رکنو ں کے پیچھے چھپا بیٹھا ہے،سیاستدان ہمیشہ بہا دری کا نشا ن رہے ہیں،عمران خا ن نے بزدلی کی انتہا کر دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان  سیا ست کے نا م پر ایک دھبہ ہے،عمرا ن خا ن قا نو ن سے بچنے کیلئے بہا نے کر رہے ہیں،جب گیر مستحق افراد کو اس طرح ضما نتیں دیں گے تو پھر یہی کچھ ہو گا،جو آج ہوا،اس طرح نہ عدا لت چلے گی نہ نظا م چلے گا۔