اسلام آباد میں فسطائیت عروج پر ہے:کارکنوں کی گرفتاریوں پر عمران خان کا ردعمل

314

 اسلام آ باد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس بغیر وارنٹ کارکنوں کےگھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ 

ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارےکارکنوں کو پکڑنےکے لیے بغیر وارنٹس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن گھروں میں موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے وہ تمام کارکن اور ان کے بچے فورا رہا کیے جائیں جنہیں اغوا کیا جاچکا ہے۔