آٹا مفت اور سستا پٹرول سیاسی شعبدہ بازی ہے ،شیخ رشید

316
resignation

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹا مفت اور پٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہے نہ آئی ایم ایف کی سٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہے نہ دوست ملکوں سے مدد مل رہی ہے ۔آج کا اتحادی جماعتوں کا اجلاس انتخاب کراتا ہے یاملتوی کرواتا ہے یہ اسکا امتحان ہے حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیںکہ آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں اور طبلچی تک تاوان کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روزٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آٹا مفت اور پٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے ،رمضان شروع نہیں ہوا اور20کلو آٹے کاتھیلا3100روپے کاہوگیاعظیم اداروں پرپورااعتمادہے دفاعی اثاثے کسی دبائو میں نہیں آئیں گے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ایوب خان کونہ بچاسکیں۔13کے ٹولے کوکیابچائیں گی۔زمان پارک پرکوئی احمق ہی چڑھائی گرفتاریاں کرسکتاہے۔

ان کیا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کابیان جلتی پرپیٹرول کاکام کررہا ہے اورسینکڑوں بے گناہوں کوگرفتارکررہاہے ،حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں سے فراری ہے،الیکشن ہی ملک کوخانہ جنگی انتشارسے بچاسکتا ہے90دن کے بعدنگران سیٹ اپ گھرجائیگاتولگ پتاجائیگاانتخابات سے حکومت آئیگی تو باہرسے مددملے گی ورنہ مہنگائی اورقحط مزیدہوگا۔