کوئٹہ: الخدمت ڈونر کانفرنس میں 10 کروڑ کے عطیات جمع کرنے کا اعلان

639

کوئٹہ:الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرمخیر حضرات تاجر برادری سمیت شہریوں ،قبائلی عمائدین نے الخدمت فائونڈیشن کے سماجی فلاحی کاموں و پراجیکٹس کے لیے صدقات وعطیات کی مد میں تقریباً 10 کروڑروپے نقد ی وعدے وخطہ زمین ڈونیٹ کیے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد ،کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم فرض کو قرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں ۔معاونین مخیر حضرات اور رضاکار ہمارااثاثہ ہیں ۔الخدمت فائونڈیشن بلوچستان نے گزشتہ سال 70 کروڑروپے جس میں سیلاب زدگان کی خدمت کے 58کروڑبھی شامل ہیں خرچ کیے ۔

کوئٹہ میں سیلاب متاثرین کے لیے5خیمہ بستیاں قائم کیں، جن میں متاثرین کو رکھا گیا اور ان کی خوراک رہائش وتعلیم کا بندوبست کیا گیا ۔کوئٹہ میں 7 ہزار سیلاب زدگان کوراشن پہنچایا۔38مفت میڈیکل کیمپس کیمپس لگائے ڈاکٹرزکی تنظیم پیما نے 500 میڈیکل کیمپس لگائے۔150 پانی ٹینکرز،23ہزارمتاثرین کو تیارپکا پکھایا کھانامتاثرین کو پہنچایا۔140گھربے گھر افراد کیلئے تعمیر کیے۔

مشرقی بائی پاس پرایک اسپتال قائم کیا جس میں خواتین کے علاج کی سہولیات کیساتھ ایمبولینس بھی موجودہے۔صوبہ میں 400 جبکہ کوئٹہ میں ڈیڑھ سو یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔کوئٹہ بروری روڈ پر 50 بیڈ کا جدید اسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے ۔الخدمت خواتین ونگ بھی ہر سطح پر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور الخدمت کیساتھ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے حالیہ سیلاب وبارش سمیت ہر آفت ومصیبت میں سب سے بڑھ کر اور سب سے پہلے دیانت داری واخلاص نے پہنچ کر بہترین کام کیے ہیں  مخیر حضرات وشہریوں اورعام لوگوں کوبھی خودآگے آکر الخدمت کی مد د کر نی چاہیے۔زندگی کو پھر سے مسکرانے کے لیےمخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں یتیموں کی کفالت کیلئے آخوش سینٹر بنائیں گے۔ رمضان المبارک میں کم آمدنی والے دیہاڑی دار طبقات کو راشن پہنچانے کا ہدف ہے ۔

نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹر عطاء الرحمٰن ،کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی،ممتاز اسکالر سرورجاید نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پرالخدمت کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت پورے ملک کے لیے ماڈل ہے،جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے ہی خدمات انجام دے رہی ہے۔