اسلام آباد:ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمی خلیل زاد دوسرے غلام عمران خان کے حق میں بول پڑا، کیا زلمی خلیل زاد پاکستان الیکشن کمیشن کے چیف ہے جو الیکشن کا تاریخ دے رہا ہے؟
عمران خان کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکا کا ایجنٹ ہے، وزارت خارجہ زلمی خلیل زاد کو، شٹ آپ،کال دیں کہ پاکستان کے داخلہ امور میں مداخلت نہ کریں ۔
انہوں نے کہاکہ اگر زلمی خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو پاس بلائیں ،ہالی ووڈ میں رکھتے ہیں یا اولڈ ہوم سنٹر میں غلام بھی آپ کا مرضی بھی آپ کا، پولیس گاڑیوں کو آگ لگانا درجنوں پولیس کو خون میں لت پت کے زخمی کرنا پٹرول بموں غلیل اور ڈنڈوں سے ریاست فورس پر حملے کرناکیا یہ دہشت گردی نہیں؟
حافظ حمداللہ نے کہاکہ کیا یہ عدالتی حکم سے بغاوت نہیں؟ پھر بھی اس سیاسی دہشت گرد کو رعایت اور باربار ریلیف دینا کہاں کاانصاف ہے؟ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جان کو خطرہ نہیں مگر عدالت میں پیش ہونے میں خطرہ کیا عدالت عمران خان کی اس منافقت کو سمجھنے سے قاصرہے؟
رہنما پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ کیا یہ دھوکہ فراڈ اور عدالت سے مذاق نہیں ہے؟،یہ فراڈیا دھوکہ باز اور مکار کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں۔