برطانیہ: نیا بجٹ پیش، پنشن اصلاحات کا اعلان

353

لندن:برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا جب کہ ساتھ ہی چائلڈ کیئر،  فوائد اور پینشن سے متعلق اصلاحات کا اعلان  بھی کر دیا گیا۔

گزشتہ روز  پیش کیے گئے نئے مالی سال کے بجٹ میں انرجی بلز کے ڈھائی ہزار پاؤنڈ سالانہ کی پرائس کیپ اسکیم میں تین ماہ کی توسیع  کی گئی۔جیریمی ہنٹ نے کہا کہ آئندہ 5برس میں دفاعی بجٹ پر 11ارب  پاؤنڈ خرچ کیے جائیں گے جبکہ  پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

علاوہ ازیں  40لاکھ گھرانوں کو سالانہ پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔بجٹ میں چائلڈ کیئر،  فوائد اور پنشن میں اصلاحات اور 50برس سے زائد عمر کے افراد کو کام پر واپس لانے کے لیے نئے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔چائلڈ کیئر،  فوائد اور پنشن سے متعلق اصلاحات کے مطابق نوکری پیشہ والدین کو چائلڈ کیئرکی مد میں 30گھنٹے فی ہفتہ کے اخراجات ملیں گے۔ فی الحال،3،4برس کے بچوں کے فی ہفتہ 15گھنٹوں کے چائلڈ کیئر اخراجات حکومت ادا کرتی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کام کرنے والے  والدین کے 9ماہ کے بچوں کے چائلڈ کیئر کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی جب کہ فوائد لینے والے والدین کو ایک بچے کے لیے 951 پاؤنڈز،2بچوں کے لیے ایک ہزار 630 پاؤنڈ ادا کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے ملک بھر میں 12نئے انوسٹمنٹ زون قائم کیے جائیں گے،ہر انویسٹمنٹ زون کو حکومت 8کروڑ پاؤنڈ اور ٹیکسوں میں رعایت بھی دے گی۔ جیریمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ رواں برس تکنیکی طور پر کساد بازاری سے محفوظ رہے گا جب کہ مہنگائی کی شرح نصف سے زائد کمی کے ساتھ 2.9فیصد پر آنے کی توقع ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جیریمی ہنٹ نے فیول پر ایک برس،شراب پر مزید 6ماہ کےلیے ڈیوٹی منجمد کر دی۔اس کے علاوہ بجٹ میں خودکشی سے متعلق آگاہی دینے والی چیرٹیز کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈ کی مدد کا اعلان کیا گیا۔جیریمی ہنٹ نے بتایا کہ آئندہ 5برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11ارب پاؤنڈ خرچ کیے جائیں گے۔معیشت 2024میں 1.8، 2025میں 2.5فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔