توشہ خانہ کیس، عمران خان کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری برقرار

357

اسلام آباد:عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنا دیا۔

عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی گئی ہے اور عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے 18مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ  امید ہے تفصیلی فیصلہ پڑھ کے مزہ آئے گا، قانون کے ہر پہلو کو درخواست پر فیصلہ جاری کرتے وقت دیکھا گیا ہے۔