عمران خان نے خودکو بچانے کیلئے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا، بلاول

383

واشنگٹن:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے خودکو بچانے کے لیے اپنے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے، عمران خان نے باربارقانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا۔

امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہو تا، ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا، عمران خان نے باربارقانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا، عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اپنیکارکنوں کو پولیس کے سامنے لاکھڑاکیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق چیلنجزدرپیش ہیں، پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچارکرنی ہے ،افغانستان اور خطیکی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔