عمران خان کو گرفتار کرنے پولیس پہنچ گئی، زمان پارک کے باہر کشیدگی

253

لاہورر: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کےلئے پولیس زمان پارک پہنچ گئی ہے۔ علاقے میں کشیدگی، کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس اور خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے لئے زمان پارک کے باہر کشید گی ، پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے، آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤکیا گیا جبکہ کچھ شیل عمران خان کے گھر کے اندر بھی گرے۔

یہ بھی پڑہیں:  پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلیے عمران خان کا وڈیو بیان جاری

زمان پارک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے، جبکہ علاقے کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے، رینجرز کی 4 گاڑیاں کینال روڈ اور مال روڈ کے سنگم پر موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کے کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عدالتی حکم پو آج  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرکے ہی جائیں گے۔

یہ بھی پڑہیں:  پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز زخمی

رینجرز کی بھاری نفری کے ساتھ پولیس بھی زمان پارک کے گیٹ نمبر1 پر موجود ہے، پولیس کے تازہ دم ڈنڈا بردار فورس نے پوزیشن سنبھال لی، زمان پارک کا محاصرہ کیا ہواہے۔ پولیس کی شیلنگ کے جواب میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سےپتھراؤ جاری ہے ۔