تہران ۔ ریاض تعلقات کی بہتری میں چین کا کردار قابل تعریف ہے، ایران

366
agree

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ۔ ریاض تعلقات بحال کرنے میں چین کا اہم کردار مشرق وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں بیجنگ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ایران اور سعودی عرب کے وفود کی میزبانی اور دونوں فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کیا اور خیر سگالی کے ساتھ ایران۔سعودی عرب معاہدے کے لئے ایک کامیاب اجلاس منعقد کرنے بارے راہ ہموار کی۔

کعنانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایسے کردار کو سراہا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی یقینی بناکر تمام ممالک کے اجتماعی مفادات کو تحفظ دے رہا ہے اور استحکام اور سلامتی میں فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی حکومت کا کردار مشترکہ مفاد اور تمام فریقین کے مفادات کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات معمول پر آنے کے ساتھ ہی تہران اور ریاض اپنے تعاون کو وسیع کرکے نہ صرف اپنے مفادات کو پورا کریں گے بلکہ اس کے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔