لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوجوانوں میں انتشار اور عدم برداشت کا زہر گھول دیا ہے اور جو بھی ان پر سوال اٹھاتا ہے اس پر تشدد کیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکن اقدامات کریگی، اظہار رائے کی آزادی کا احترام مہذب قوموں کی پہچان ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں صحافیوں پر ظلم وتشدد کے زیادہ واقعات پیش آئے۔شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم لاہور میں تحریک انصاف کے ظلم وتشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔