پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تنقید کے بعد گراسی پچ بنائی گئی 

411
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تنقید کے بعد گراسی پچ بنائی گئی 

راولپنڈی:پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہائی اسکورنگ میچز کے بعد تنقید پر  گراسی پچ بنائی گئی جس سے بالرز کو سپورٹ ملی اور لو سکورنگ میچ ہوا۔

 دن کا میچ کھیلا گیا اور بادل چھائے رہے۔بادلوں کی وجہ سے بھی بالرز کو بہت مدد ملی اور بیٹسمین کھل کر نہیں کھیل سکے۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 180رنز کا ٹارگٹ دیا۔یونائیٹڈ کی ٹیم کو بھی بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہا اور پاور پلے میں ہی 3وکٹیں گر گئیں۔اسلام آباد کی ٹیم پاور پلے میں صرف40 رنز بنا سکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین میچوں میں اوسط 250رنز کا ہدف دیا جاتا رہا اور بالرز کا بھرکس نکل گیا جس پر بہت تنقید کی گئی۔