15دن توکیانوازشریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے، شیخ رشید

259
politics

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب معافی مانگ کربھاگنے اورلندن میں4سال ہائوس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جاناقابل افتخارہے،15دن توکیانوازشریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے،آئی ایم ایف سے تو معاہدہ دورکی بات ہے ابھی دوست ملکوں سے خیرات اورزکوۃبھی نہیں ملی، رات ڈرائونا خواب دیکھتے ہیں صبح دفعہ144لگادیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج اگرلاہورمیں پھڈاہواتولوگ پھٹ پڑیں گے،درویش ظل شاہ کی موت( ن) لیگ کی سیاست دفن کردیگی ،حکومت اتنا ظلم کرے جتناکل سہہ بھی سکے ،پولیس ہمدردیاں تبدیل کرتے ہوئے عدت کے دن بھی پورے نہیں کرتی، فیصل آبادمیں نانی کے لیے30گاڑیوں کاپروٹوکول اورامریکہ میں بلورانی کی شاہ خرچیاں بچت سکیم کاحصہ ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پھٹ چکی ہے ،انتخاب میں نہیں احتساب میں جائیگی ،امریکہ کی تنہائی اورچین کی کامیابی خطے میں بڑی خبرہے،آئی جی اورمحسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کاپلندہ ہے ،پہلے عمران خان کوقاتل کہاپھردرویش کے ایکسیڈنٹ کابیانیہ بنایا، نانی اوربلورانی کہتی ہے میچ اس وقت کھلیں گے جب پلیئر اورامپائران کے ہوں گے۔